پاکستان دین اسلام کے نا م پر معرض وجود میں آیا،فرقہ واریت پر نہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی
قوم کے پاس عمران خان سے بہتر کوئی اور لیڈر موجود نہیں،حنید لاکھانی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ماضی میں جو حالات دیکھے ہیں، وہ شاید ہی کسی شہر کے لوگوں نے دیکھے ہونگے یہاں پر بہت خراب حالات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکیتیاں، لسانیت، لوٹ مار ہوتی تھی، پرچی سسٹم اور قتل و غارت گری ختم ہوئی اور شکر الحمداللہ کراچی میں امن آ گیا ہے لیکن ملک دشمن عناصر اور کچھ غداروں سے پاکستان کا امن و سکون برداشت نہیں ہورہا وہ کوشش کر رہے ہیں امن خراب ہو۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ شر پسند عناصر ملک میں لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں تا کہ ملکی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کیا جا سکے،پاکستانی قوم با شعور اور تعلیم یافتہ قوم ہے ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان لسانیت پر نہیں بنا بلکہ اسلام کے نام پر بنا، ہمارا مذہب ہمیں لسانیت کی بات کرنے کی اجاز ت نہیں دیتا۔

اگر ہم فرقوں میں بٹے رہے اور آپس میں لڑتے رہے تو نقصان ہمار ا ہی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صوبے کی باتیں کرتے ہیں اورکچھ لوگ سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ایسی باتوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ شہر کا امن خراب ہوسکتا ہے۔

کراچی ترقی کریگا تو پاکستان ترقی کریگا ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک دشمن عناصر کو پہچانیں اور ان کی سازشوں سے بچیں، پاکستانی قوم بہت باشعور ہے، میر ی درخواست ہے پوری قوم سے کہ ملک دشمن عناصر کو پہچانیں، ایسی بات نہ کریں جس سے نفرتیں پھیلیں اور دوریاں پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جو پیپلز پارٹی تھی وہ تو اسلامی دنیا کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کرنے میں لگی ہوئی تھی لیکن آج کی پیپلزپارٹی صرف سندھ کی جماعت بن گئی ہے اور سندھ کارڈ کھیل رہی ہے ان کو ملکی ترقی سے کو غرض نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لیئے وہ سندھ کا نام استعمال کرتے ہیں اور مفادات حاصل ہوتے ہی سندھ کی عوام کو بھلا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ مخلص ہوتی تو آج سندھ کے لوگ بیروزگاری، بھوک اور بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوتے اور نہ ہی سندھ کے شہر و دیہات بارشوں میں ڈوبتے۔

Related Posts