پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا حکم، دیہاڑی داروں سمیت 700 سے زائد ملازمین برطرف

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا حکم، دیہاڑی داروں سمیت 700 سے زائد ملازمین برطرف
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا حکم، دیہاڑی داروں سمیت 700 سے زائد ملازمین برطرف

اسلام آباد: پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے دیہاڑی دار ملازمین سمیت 700 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے گزشتہ روز جاری کردہ میمورنڈم کے تحت پروگرام کے 531، نیوز کے 177 جبکہ این سی اے سی / ویب ڈیسک کے 41 ملازمین کو یہ کہہ کر فارغ کردیا کہ ان کی خدمات کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس ایم رضا عباس کی طرف سے جاری کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ فارغ کیے گئے ملازمین میں بکنگ اور کنٹریکچؤل ملازمین شامل ہیں۔

فارغ کیے گئے ملازمین میں ریسورس پرسنز، اے ایم ایز، ڈیوٹی افسران اور دیہاڑی دار ملازم بھی شامل ہیں۔ ملازمت سے فارغ کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ ادارے کو مذکورہ ملازمین کی خدمات کی ضرورت نہیں رہی۔ 

Image

یہ بھی پڑھیں: معذوری جرم بن گئی، پاسپورٹ آفس کا ملازم برطرف

Related Posts