انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے بیٹنگ شروع کردی، بابر اعظم آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے 5روزہ میچ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوگیاہے، قومی ٹیم نے انگلینڈ کے 281رنز کے جواب میں بیٹنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ کپتان بابر اعظم 75رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم میچ کے پہلے روز ہی اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس میں نئے اسپن باؤلر ابرار احمد نے 7 وکٹس لے کر اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے گزشتہ روز 28 اوورزتک بیٹنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا کوارٹر فائنل: کروشیا نے برازیل کو شکست دے دی

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کوئی رن بنائے بغیر 5 کے مجموعی اسکور پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں جبکہ  51 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 14رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم انگلینڈ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی تھے جو 142 کے مجموعی اسکور پر اولی رابنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پاکستان نے 37 اوورز کے کھیل میں 3 وکٹس کے نقصان پر 145رنز بنائے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے 281رنز پر پوری انگلینڈ ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی تھی۔ نئے اسپنر ابرار احمد نے 7 وکٹس لے کر انگلش ٹیم کو حیران کردیا جبکہ مہمان ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو زاہد محمود نے آؤٹ کیا۔ جیمز اینڈرسن آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔

Related Posts