پاکستان نے فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال پر پابندی عائد کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈیا ٹائمز)

پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم عبیر گلال انڈیا کے بعد پاکستان میں بھی پابندی کا شکار ہوگئی جس سے پاکستانی فلم ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بالی وڈ فلم عبیر گلال میں پاکستانی اداکار فواد خان کو شامل کرنے پر بھارت میں انتہاپسندوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تھا تاہم پہلگام سانحہ کے بعد فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

پہلگام واقعے کے بعد ’’عبیر گلال‘‘ کی بھارت میں ریلیز پر پابندی کے بعد اب خبریں ہیں کہ یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز نہیں کی جائے گی۔

عبیر گلال کو ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ قرار دیا جا رہا تھا، جس پر امید کی جا رہی تھی کہ یہ فلم پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بھارت کے بعد  پاکستان میں بھی فلم کے لیے دروازے بند کر دیے گئے۔ معروف ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ فلم اب پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔

ستیش آنند کے مطابق، اصل مسئلہ فلم کی ہیروئن، بھارتی اداکارہ وانی کپور کی موجودگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی طرف سے بھارتی پابندی کا جواب ہے۔

Related Posts