پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز،فٹنس مسائل،ٹیم مینجمنٹ پریشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز،کرکٹرز کے فٹنس مسائل، ٹیم مینجمنٹ پریشان
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز،کرکٹرز کے فٹنس مسائل، ٹیم مینجمنٹ پریشان

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل بعض پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس مسائل نے ٹیم کی مینیجمنٹ کو پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ شروع ہونے میں چند دن ہی رہ گئے ہیں لیکن کھلاڑیوں کو درپیش فٹنس مسائل نے ٹیم مینیجمنٹ کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے، پی ایس ایل کا سیزن 7 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، جس کے دوران پاکستان ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی انجرڈ ہوگئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے اہم کھلاڑی محمد نواز پہلے ہی انجرڈ ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل پی ایس ایل میں فٹنس مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی فٹنس نے پاک آسٹریلیا سیریز سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کردیا ہے۔

مزید برآں ٹیم منیجمنٹ کا کہناہے کہ کرکٹرز کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت خدشات کا شکار ہے، میچ سے قبل اس حوالے سے مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ کرکٹرز کی فٹنس میں اگر اگلے دو تین روز میں بہتری نہ آئی تو وہ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل، لاہور نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 6رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts