پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: پاک فوج کے دستے نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات آرمی و ائیر اتاشی کرنل تیمور راحت کے مطابق یہ مقابلہ 1959 سے منعقد کیا جارہا ہے، عالمی سطح پر اس مقابلے کو نیٹو کا سب سے مشکل پیٹرولنگ مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔

کرنل تیمور راحت کے مطابق مقابلے میں مجموعی طور پر 113 ٹیمیں شامل تھیں جن میں بھارت سمیت 38 انٹرنیشل ٹیمیں بھی تھیں، پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نےکی۔

کرنل تیمور راحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی دستے کی جیت میں ٹیم منیجر میجر اسامہ اور آبزرور میجر حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔

اسرائیل کیخلاف ’طوفان الاقصی‘ شروع کرنے والے محمد الضیف کون ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرولنگ میں ٹیمیں 60 کلو میٹر کے علاقے میں 48 گھنٹوں کی مشقوں میں حصہ لیتی ہیں، مقابلوں میں جنگی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، دھماکا خیز مواد سے بھی نمٹنا ہوتا ہے، اس مقابلے کے ذریعے فوجیوں کی جسمانی، ذہنی اور برداشت کا اعلیٰ درجےکا امتحان لیا جاتا ہے۔

پاکستان آرمی کے 67 پنجاب رجمنٹ نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 1972 میں بننے والی بٹالین جنگوں میں ایک ستارہ بسالت اور 7 تمغہ بسالت حاصل کرچکی ہے۔

Related Posts