پاک فوج نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ آئی ایس پی آر)

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر منڈل سیکٹر میں بھارتی فوجی پوسٹ مکمل تباہ کردی۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں یے گئے حملے کے جواب میں افواج پاکستان کے جوانوں نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ منڈل سیکٹر آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں واقع ہے اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہے۔ اس علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات متعدد بار رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts