یہ تو اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے آئے تھے لیکن، حکومت نے آج بجلی مزید کتنی مہنگی کردی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan approves Rs5.72/unit power tariff hike

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 5روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ، فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے بھیجا جائے گا۔

پاور ڈویژن ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے نیپرا کو درخواست دائر کرے گا۔

نیپرا نے یہ فیصلہ مالی سال 2024-2025 کے لیے کیا جس پر عمل درآمد یکم جولائی 2024 سے شروع ہونا تھا۔ بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کو مالی سال 2022-23 میں 403 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پیشرفت رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سمیت 9 تقسیم کار کمپنیاں 100 فیصد ریکوری حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لائن لاسز اور کم وصولیوں سے قومی خزانے کو 403 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ کمپنیوں نے مقررہ کوٹے کے مطابق بجلی نہیں خریدی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنیاں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے کوٹے کے مطابق بجلی نہیں خرید رہی ہیں۔

Related Posts