پاک ازبک تعلقات کا نیا دور، ریلوے اور تجارت سمیت 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک ازبک تعلقات کا نیا دور، ریلوے اور تجارت سمیت 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاک ازبک تعلقات کا نیا دور، ریلوے اور تجارت سمیت 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے، تجارت، سکیورٹی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ازبک مفاہمتی یادداشتوں پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ازبکستان کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کمپنی کا پی ٹی وی کارپوریشن اور ریڈیو براڈکاسٹنگ سے تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ازبک وزیر ثقافت نے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی چوک پر لواحقین کا احتجاج، حکومت سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

پاکستان کی وزارتِ ریلوے و ازبک وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پاکستان کے چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان اور ازبک وزیر ٹرانسپورٹ الخوم مخکاموف نے کیے۔ اسی طرح تاشقند اور اسلام آباد شہری انتظامیہ کے مابین بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

مذہبی زیارات پر سیاحت کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے کیے۔ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط معاونِ خصوصی امین اسلم اور ازبک وزیر تجارت نے کیے۔

ترجیحی تجارتی معاہدے پر مشیرِ تجارت رزاق داؤد اور ازبک ہم منصب سردار عمر زاکوف نے دستخط کیے۔ سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر روڈ میپ سے متعلق مفاہمت پر بھی دستخط ہوئے۔ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ازبک سیکریٹری ویکٹر محمودوف نے دستخط کیے۔

Related Posts