ورلڈ کپ، پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ  کے 35ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان کیلئے ڈو اور ڈائی سچویشن سامنے آگئی۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔

ورلڈکپ: افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسری جانب نیوزی لینڈ کو بھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کے طور پر اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو شکست دینا ہوگی۔

قومی ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم جبکہ کیوی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے مابین آج صبح ہونے والا ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ میچ میں اچھی بولنگ کی۔ قومی ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی بنگلورو میں بارش ہوئی۔

دونوں ٹیموں کو بارش کی صورت میں 1، 1 پوائنٹ ملے گا تاہم پاکستان کو ہر صورت یہ میچ جیتنا ہوگا، تاکہ پاکستان ورلڈ کپ کی اس دوڑ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکے۔ 

 

Related Posts