اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل سے اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔
حکومت کا ملک بھر میں 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ