ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے ابتدائی شیڈول تیار کر لیا ہے جبکہ عالمی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے ایونٹ کے میچز کا ابتدائی شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5OTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk5OCAtINis2YbZiNio24wg2KfZgdix24zZgtuBINqp24zYrtmE2KfZgSDZuduM2LPZuSDZhduM2rog2KfZhtqI24zYpyDZhtuSICcn2KfZhtqI2YjauicnINqp2Kcg2YjYsdmE2ogg2LHbjNqp2KfYsdqIINmC2KfYptmFINqp2LHYr9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0OTk5LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL2VnZy1pbmRpYS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KzZhtmI2KjbjCDYp9mB2LHbjNmC24Eg2qnbjNiu2YTYp9mBINm524zYs9m5INmF24zauiDYp9mG2ojbjNinINmG25IgJyfYp9mG2ojZiNq6Jycg2qnYpyDZiNix2YTaiCDYsduM2qnYp9ix2ogg2YLYp9im2YUg2qnYsdiv24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLYrNmG2YjYqNuMINin2YHYsduM2YLYpyDaqduSINiu2YTYp9mBINm524zYs9m5INmF24zahiDZhduM2rog2Kjavtin2LHYqiDaqduMINio24zZudmG2q8g2YTYp9im2YYg2LHbjNiqINqp24wg2K/bjNmI2KfYsSDYq9in2KjYqiDbgdmI2q/YptuM2Iwg2KfbjNqpINin2YbZhtqv2LIg2YXbjNq6INiz2Kgg2LPbkiDYstuM2KfYr9uBICYjODIxNjswJiM4MjE3OyDaqdinINmF2YbZgdix2K8g2LHbjNqp2KfYsdqIINmC2KfYptmFINuB2Yjar9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 4 سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے 20 کرکٹ ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ 5، 5 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کردیا گیا۔

میزبان کرکٹ ٹیم امریکا، کینیڈا، آئرلینڈ اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے جبکہ 9 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف نیو یارک میں کھیلے گا۔

مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کے روز فلوریڈا میں ہوگا۔ تاحال میچز کا شیڈول حتمی نہیں جسے منظوری کیلئے کرکٹ بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو ارسال کیا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

Related Posts