پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کا خواہاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan aims Bangladesh-style deal with IMF

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بنگلہ دیش کی طرز کے معاہدے کا خواہاں ہے اور اس پروگرام کو 7اعشاریہ 5 سے 8 بلین ڈالر تک بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج میں اضافے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے خصوصی حقوق کے مخصوص کوٹے کے تحت آئی ایم ایف کے فنڈ کو 6 ارب ڈالر سے بڑھا سکتا ہے۔

پاکستان نے جون 2023 کے اسٹینڈ بائی پروگرام میں فنڈ میں اضافے کی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے معاملے کو اگلے پروگرام تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کو وسعت دینے کے لیے موسمیاتی فنانس کی کوشش کی جائے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ موسمیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض سے نمٹنے والے ممالک کے لیے سستی طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کو 7.5 سے 8 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے آپشنز تلاش کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک امکان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ساتھ کلائمیٹ فنانس کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔

اگر اس پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے تو پاکستان مخصوص کوٹے کو مدنظر رکھتے ہوئے EFF کے تحت پروگرام کا حجم 6 بلین ڈالر سے بڑھا کر 7.5 سے 8 بلین ڈالر تک لے جاسکتاہے۔

Related Posts