ٹیسٹ کرکٹ سیریز، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز، قومی ٹیم 217پرآؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ سیریز، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز، قومی ٹیم 217پرآؤٹ
ٹیسٹ کرکٹ سیریز، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز، قومی ٹیم 217پرآؤٹ

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ میزبان ٹیم نے اپنا کھیل شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا آغاز ہوا۔ پہلی اننگز کیلئے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ 11 جبکہ عابد علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز کے دوران اظہر علی نے 17 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے 40 رنز اسکور کیے۔ فواد عالم نے ففٹی مکمل کی اور 56 رنز بنانے میں کامیاب رہے تاہم دیگر کھلاڑی نمایاں اسکور نہ کرسکے۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 وکٹیں لے کر قومی کرکٹ ٹیم کا اسکور روک لیا جبکہ کیمار روچ اور کائل مائرز بھی بالترتیب 2 اور 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر نمایاں بالر رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کے محمد عباس نے 2 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تاہم بارش کے باعث پہلے روز 90 اوورز کا کھیل مکمل نہ ہوسکا۔

ویسٹ انڈیز کے پاول اور بونر کوئی رن نہ بنا سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں عمران بٹ، عابد علی، بابر اعظم، اظہر علی، محمد رضوان، فواد عالم، یاسر شاہ، فہیم اشرف، محمد عباس، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے قبل ہی میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست کا خوف لاحق ہوگیا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے پہلے سے بلند ہوگئے۔

آج سے 3روز قبل ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو کمزور مقابل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیربئین جزائر میں پاکستان ہمیشہ ایک سخت جان حریف ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز، ویسٹ انڈیز کو پاکستان سے شکست کا خوف لاحق

Related Posts