خیبر پختونخوا حکومت کی احساس اپنا گھر اسکیم شروع، کیا آپ بھی اہل ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakhtunkhwa govt launches “Ehsaas Apna Ghar Scheme”: Who is eligible?
FILE PHOTO

خیبر پختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ’’احساس اپنا گھر اسکیم‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مستحق افراد کو 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ قرضہ ان افراد کو دیا جائے گا جن کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہو، واپسی کی مدت سات سال ہو گی، اور ماہانہ قسط 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ سہولت اُن افراد کے لیے ہے جن کے پاس پانچ مرلہ یا اس سے کم رقبے کا پلاٹ یا مکان موجود ہو۔

قرض کے لیے عمر کی حد 18 سے 55 سال رکھی گئی ہے۔ اسکیم کا مقصد صوبے کے غریب اور نچلے متوسط طبقے کو بلاسود اور شرعی اصولوں کے مطابق قرضے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر، مرمت یا بہتری ممکن بنا سکیں۔

ابتدائی مرحلے میں 5309 گھر تعمیر کیے جائیں گے جن پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ اگلے سات سال میں اسکیم کو وسعت دے کر 11196 گھروں تک بڑھایا جائے گا اور مجموعی لاگت 8.95 ارب روپے تک پہنچے گی۔

قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کا خیبر پختونخوا کا رہائشی ہونا، عمر 20 سے 50 سال کے درمیان ہونا، آمدنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم ہونا، قومی شناختی کارڈ، فعال بینک اکاؤنٹ، خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی سے بیلٹنگ سرٹیفکیٹ یا زمین کی ملکیت کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔

بینک آف خیبر اس منصوبے کے لیے سروس فراہم کنندہ ہو گا جس کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ 13 دسمبر 2024 کو کیا گیا جبکہ منصوبے کی منظوری کابینہ نے 24 اکتوبر کو دی اور 4 ارب روپے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی، جس کے بعد منصوبہ بندی و ترقی کے محکمے نے بھی حتمی منظوری دے دی۔

Related Posts