پاک جنوبی افریقہ میچ کی سیکورٹی،شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں پرٹریفک جام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi traffic
پاک جنوبی افریقہ میچ کی سیکورٹی،شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 26جنوری سے 30 جنوری تک ہونے والے ٹیسٹ میچ کی سیکورٹی کے باعث نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں کو بند کیا گیا ہے، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس دوران صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں کارساز، حسن اسکوائر فلائی اوور، نیو ٹاؤن اور ملینئم عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

شارع فیصل پر کارساز سے اسٹیڈیم کی جانب حبیب رحمت اللہ روڈ استعمال کرنے والے شہری راشد منہاس روڈ سے گزر سکیں گے، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کی جانب آنے والا ٹریفک یونیورسٹی روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

نیو ٹاؤن سے تمام گاڑیاں جیل چورنگی اور شہید ملت روڈ کی جانب بھیجی جائیں گی، اسٹیڈیم کے اطراف کے رہائشیوں کو نیو ٹاؤن اور یونیورسٹی روڈ سمیت راشد منہاس روڈ کی جانب سے کچھ پوائنٹس سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔

ایئرپورٹ آنے جانے کے لیے شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ استعمال کیا جاسکے گا، ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود رہے گا، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

Related Posts