کراچی: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) اور پاک بحریہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحیرۂ عرب میں پاکستان نیوی اور انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ضبط کی گئی منشیات کے وزن کا تخمینہ 782 کلو گرام لگایا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت 235 ملین ڈالر ہے جو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کی تحویل میں دے دی گئی۔ پاک بحریہ دیگر اداروں کے ساتھ مہل کر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جاری رکھے گی۔
پاک بحریہ اور اے این ایف نے بھاری منشیات قبضے میں لے لیں
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔
پاک بحریہ اور اے این ایف کی ٹیموں نے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں تقریباً 4ہزار20 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 65.148 ملین امریکی ڈالر تھی۔