وزیراعظم کی ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم چلانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی ملک گیر مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے تعلیم، مذہبی امور، خزانہ، تجارت، معاشی امور کے وزراء اور صوبائی حکومتوں کو عطیات جمع کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا حکم دے دیا۔

ایوان ہائے صنعت و تجارت، کاروباری برادری، مخیر حضرات ، علماء کرام، تعلیمی اداروں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کیا جائے گا، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی اور شام میں بد ترین زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

وزیر تعلیم رانا تنویر حسین طالب علموں کو عطیات دینے کی اپیل کریں گے، اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، جمع ہونے والے عطیات ترکیہ کے عوام کی مدد کیلئے استعمال ہوں گے۔

وزیر مذہبی امور علماء کرام اور مذہبی طبقات سے رابطہ کرکے ترکیہ کے عوام کی مدد کیلئے رائے عامہ ہموار کریں گے، وزیر اعظم نے عوام سے بھی ترکیہ کے مصیبت زدہ بھائیوں، بہنوں کیلئے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی۔

Related Posts