راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کامیاب کارروائی کی گئی، اس دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگردوں ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شر پسند معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:6 سالہ بچہ اغوا، ملزمان کا 8کروڑ تاوان کا مطالبہ
واضح رہے کہ جولائی میں شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشتگرد حملے کے بعد جاری کلیئرنس آپریشن میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تمام 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا تھا، جبکہ اس دوران پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے تھے۔