اُس وقت تکلیف ہوتی ہے جب ڈراموں میں کی گئی محنت کا مذاق اڑایا جائے۔بشریٰ انصاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُس وقت تکلیف ہوتی ہے جب ڈراموں میں کی گئی محنت کا مذاق اڑایا جائے۔بشریٰ انصاری
اُس وقت تکلیف ہوتی ہے جب ڈراموں میں کی گئی محنت کا مذاق اڑایا جائے۔بشریٰ انصاری

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ہی ایک کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین سے معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اُس وقت بہت تکلیف ہوتی ہے جب ڈراموں میں کی گئی ہماری محنت کا مذاق اڑایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل لبنیٰ فریاد نامی وی لاگر نے بشریٰ انصاری کے زیبائش نامی ڈرامے کا مذاق اڑیا جس پر معروف اداکارہ بھڑک اٹھیں اور انہیں خوب سنائیں، تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر صارفین بشریٰ انصاری کے خلاف ہو گئے۔

سوشل میڈیاصارفین نے بشریٰ انصاری کو سینئر اداکارہ ہونے کے باوجود شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ناراض ہونے کی بجائے سینئر اداکارہ نے فراخدلی کا ثبوت دیا جبکہ اپنا کمنٹ پوسٹ کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد وہ پہلے ہی ڈیلیٹ کرچکی تھیں۔

دوسری جانب لبنیٰ فریاد نے بشریٰ انصاری کیلئے ایک اور پیغام بھی جاری کیا، تاہم سینئر اداکارہ نے آج اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے عوام سے معذرت طلب کی اور کہا کہ تخلیقی صلاحیت کے حامل فنکار تندہی سے اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایک پروجیکٹ ہمارے نزدیک اولاد کی مثال ہوتا ہے جسے بہت خلوص اور نیک نیتی سے عوام کیلئے تخلیق کرتے ہیں۔ پھر بھی اگر کوئی ہمارا مذاق اڑائے تو یہ تکلیف دہ بات ہے۔ ہر شخص کام کو پسند کرنے یا نہ کرنے کا حق رکھتا ہے لیکن الفاظ کی الگ اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت الفاظ لکھنے کے بعد غلطی کا احساس ہونے پر میں نے اپنا تبصرہ انسٹا گرام سے ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیلیٹ کیا گیا پیغام بھی اسکرین شاٹس کے ذریعے تماشا بنا دیا گیا۔ پیغام جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکا ہے جس پر معذرت خواہ ہوں۔ 

https://www.instagram.com/p/CCfhd2DJ8Zm/

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ عوام کو سوچے بغیر قتل کر رہے ہیں۔گلوکارہ کا الزام

 

Related Posts