وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی فراہم کرنے اور ان کو آن لائن بینکاری کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔

حکومت پاکستان کے اس اہم اقدام سے بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو آن لائن بینکاری کی جدید سہولیات میسر آئیں گی اور ان کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آسانیاں پیدا ہوجائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا اور قیمتی اثاثہ سمندر پار پاکستانی ہیں اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی۔ اوورسیز پاکستانی قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑاقدم ہے۔ بڑے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت یقینی بنائی گے۔ ملکی ٹیکس کا آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی کیلئے دولت پیدا کرنی ہوگی۔ حکومت میں آئے تو اربوں ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں۔ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔ ڈالر کی کمی سے ملک میں پیسے کی قدر گرنا شروع ہوتی ہے۔ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پید کیے جائیں۔انہیں جتنے مواقع پیدا کئے جائیں گے وہ پاکستان کے مفاد میں بھی بہتر ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے مختلف شعبوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو لایا گیا۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔ اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ذہین پاکستانی ملک سے باہر بیٹھے ہیں، یہ ہمارا اثاثہ ہیں۔ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے سمندر پارپاکستانی فنڈ کی منتقلی، بل کی ادائیگی اورسرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سہولت کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

Related Posts