جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کم کپڑے پہننا نہیں، طاقت کا نشہ ہے۔عثمان خالد بٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کم کپڑے پہننا نہیں، طاقت کا نشہ ہوتا ہے۔عثمان خالد بٹ
جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کم کپڑے پہننا نہیں، طاقت کا نشہ ہوتا ہے۔عثمان خالد بٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کم کپڑے پہننا نہیں بلکہ مجرم میں موجود طاقت کا نشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان خالد بٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی سے متعلق بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون بہت کم کپڑے پہنے تو اس سے جنسی تشدد کو فروغ نہیں ملتا بلکہ اس کا تعلق اس معاشرے سے ہوتا ہے جہاں آپ رہتے ہیں۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرکوئی خاتون بے حد کم کپڑے پہنے تو مردوں پر ضرور اثر ہوگا کیونکہ وہ روبوٹ نہیں ہوتے جسے سمجھنے کیلئے سوجھ بوجھ ضروری ہے جبکہ اس موقعے پر ان کی ذاتی زندگی پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

انٹرویو کرنے والے میڈیا نمائندے نے وزیرِ اعظم سے سوال کیا کہ آپ تو اپنی ذاتی زندگی میں پلے بوائے کہلاتے تھے؟ وزیرِ اعظم نے کہا کہ میری ذاتی زندگی الگ ہوسکتی ہے لیکن پاکستان کے عوام کے خیالات اس سے مختلف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ کیا کسی خاتون کے کم کپڑے پہننے پر جنسی تشدد کو فروغ ملتا ہے؟ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔ اگر یہ ہمارے معاشرے میں جرم نہ ہو تو میں نہیں سمجھتا کہ ایسا ہوگا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان کے ہمراہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں مانتا ہوں، مرد روبوٹ نہیں ہوتے، بے شک ذہن میں خواہش، لالچ اور خواتین کیلئے کشش موجود ہوتی ہے۔
معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ جنسی تشدد اس وجہ سے پیدا نہیں ہوتا بلکہ یہ طاقت کا نشہ، غالب رہنے کا جنون اور انسانی ہمدردی کا فقدان ہوتا ہے جو ایسے جرائم پیدا کرتا ہے اور مجرم کسی خاتون، مرد یا بچے کو جنسی تشدد کیلئے نشانے پر رکھ لیتا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے مکمل طور پر اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ جنسی زیادتی غیر انسانی جرم ہے، جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے عثمان خالد بٹ سے اتفاق اور بعض نے اختلاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خالد بٹ کا ’چپکے چپکے‘ کے اگلے سیزن سے متعلق انکشاف

Related Posts