کراچی: سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کا اورنج لائن پراجیکٹ مشہورومعروف آنجہانی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کیلئے 100 فیصد فنڈز فراہم کیے۔ پراجیکٹ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اورنج لائن منصوبہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم