حکومت کا مقابلہ کرینگے، شہبازشریف، اپوزیشن کی تعداد پوری ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition parliamentary parties ready for holds joint session

اسلام آباد:اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ بلز کی مخالفت اور سخت مقابلے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے کڑے مقابلے کا عندیہ دیدیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف متحد ہوکر حکومت کا مقابلہ کرے گی جبکہ بلاول بھٹونے کہاہے کہ حکومت سے مقابلے کیلئے ہمارے اپوزیشن کے تمام ارکان موجود ہیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، بلاول بھٹو، مولانا اسعد محمود نے خطاب کیاجبکہ قائدین نے ارکان کو مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:ٹھپہ یاووٹنگ مشین، اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسپیکر اسد قیصر کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں آپ کے پہلے خط کے مندرجات سے متفق تھا، بطور اپوزیشن لیڈر بل پر اتفاق رائے کیلئے جامع تجویز دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسپیکر کے جانبدارانہ رویے نے ہمارا اعتماد ختم کر دیا،بدقسمتی سے اسپیکر نے تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا، آپ کا جواب نہ دینا شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے اورآپ کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے مشترکہ اجلاس میں اپنی پوزیشن واضع کریں۔

Related Posts