اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Cabinet rejects proposal to import sugar, cotton from India

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے اور تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن کلین سویپ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی میڈیا حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

دو سال کی محنت سے معیشت کو پاوں پر کھڑا کیا ہے، معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے عرصے میں عوام کو منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے، معاشی ٹیم عوام کو بتائے کہ کس طرح سے گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے، اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کا نقصان آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی، صدر مملکت

Related Posts