اپوزیشن جماعتوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اپوزیشن جماعتوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد: جماعتِ اسلامی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی  سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کا ملک کے عوام سے کوئی تعلق نہیں، مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے باوجود پیٹرول کا ایٹم بم گرایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اشتعال انگیز تقریر کیس، بانئ متحدہ دہشتگردی کے دونوں الزامات سے بری

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کو گھر بھیجیں گے ، عوام کو چاہئے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔ سلیم مانڈوی والا نے بھی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی مذمت کی۔ 
 چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے درپے اضافے سے متوسط اور غریب طبقہ پس رہا ہے جبکہ  نا اہل حکومت نے غربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں نظر آتی ہے۔ 

Related Posts