پیپلزپارٹی کو این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی کو این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی، شیخ رشید
پیپلزپارٹی کو این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جانے پر عمران خان پچھتا رہے ہیں، اب انہیں واپس لانا آسان کام نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو صرف اور صرف این آر او چاہئے، لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔  این آر او کی تلاش ہے لیکن اب کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ٹویٹر کو سگنل ملنے سے شہباز شریف کی سیاست کو نقصان پہنچا، مردہ اپوزیشن حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی اے پی سی ان کے گلے پڑسکتی ہے، محرم کے بعد بھی اے پی سی نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں بظاہر اختلافات ہیں، مریم نواز نے جتنے پتھر مارے وہ شہباز شریف کی سیاست کو لگے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس گہرے پانیوں میں ہے، شہباز شریف کسی صورت بھی تحریری بیان نہیں دیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کی سیاست کیخلاف کام کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ این آر او کی تلاش میں ہیں، فضل الرحمان جو چاہتے ہیں وہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا۔انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم این ون اہم منصوبہ ہے، شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں 25 اگست سے 10 فیصد کمی ہوگی۔ریلوے کے نظام کو جدید سے جدید بنا دیں گے۔

Related Posts