اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے کریک ڈاؤن،5 بڑے سرغنہ گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے کریک ڈاؤن،5 بڑے سرغنہ گرفتار
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے کریک ڈاؤن،5 بڑے سرغنہ گرفتار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ضلعی انتطامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے 5 بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے۔

لاہور کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان گروپوں کے 80افرادکی فہرست تیار کی ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری ٹاؤن کے ملک راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5 اہم افراد شامل ہیں۔ ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت 90 دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30 کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔

قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈاؤن وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل ميں لائے گی۔ قبضہ مافيا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل ميں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کيا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا چلا رہا تھا، حادثے میں زخمی نوجوان کا بیان سامنے آگیا

Related Posts