دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز؛ جانیں کس کس علاقے میں کرفیو لگے گا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

باجوڑ میں لوئی ماموند تحصیل کے 16 دیہات میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق 29 جولائی سے 31 جولائی تک جاری رہے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شہریوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں ذاتی یا مالی نقصان کا مکمل ذمہ دار شہری خود ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کی مکمل نگرانی کریں گے۔

کرفیو کا اطلاق 16 دیہات پر ہوگا جس میں بادِ سیاہ، ترخو، ایرب، گٹ، آگرہ، خرچائی، دواغئی، کلان، لغڑئی، کت کوٹ، گلئی، نختار، زرئی، ڈمبرئی، امانتہ اور زغائی شامل ہیں۔

انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال میں پولیس کنٹرول روم یا ضلعی دفتر سے فوری رابطہ کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ قدم خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں حالیہ پرتشدد مظاہرے کے بعد اٹھایا گیا ہے جہاں ایک مارٹر گولے کے دھماکے میں ایک کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے تھے۔ مظاہروں کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

مظاہرین جن میں اسکول و مدرسے کے طلبہ اور قبائلی عمائدین شامل تھے، نے عسکری اداروں سے مطالبہ کیا کہ آپریشنز کے دوران عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور علاقے میں مستقل امن بحال کیا جائے۔

حکام کے مطابق یہ کرفیو عوامی تحفظ کے پیش نظر لگایا گیا ہے تاکہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی انسانی جان کا نقصان نہ ہو۔ آپریشن دہشت گردوں کے مخصوص گروہوں کے خلاف ہوگا جن کی موجودگی کی اطلاعات حساس اداروں کو موصول ہوئی ہیں۔

Related Posts