زہریلا کوبرا  کھلونا سمجھ کر چبا ڈالا؛ ایک سالہ بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)
بھارتی ریاست بہار میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ایک سالہ معصوم بچے  زہریلے کوبرا کو دانتوں سے کاٹ کر ہلاک کر دیا۔
واقعہ گووندا نامی بچے کے ساتھ پیش آیا جو گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ اچانک ایک کوبرا سانپ اس کے قریب رینگتا ہوا آیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا کہ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھتے ہوئے اٹھایا اور دانتوں سے چبانا شروع کر دیا۔
سانپ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن چند گھنٹوں بعد بچے کی حالت خراب ہونے لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ گھبراہٹ کے عالم میں اہل خانہ اسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے گئے، جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت اب مستحکم ہے مگر وہ زیرِ نگرانی ہے۔ واقعے کے وقت گووندا کی والدہ قریبی جنگل میں لکڑیاں جمع کر رہی تھیں جبکہ دادی ماتیشوری دیوی گھر کے صحن میں موجود تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا ہی واقعہ اگست 2024 میں بھی بہار ہی میں رپورٹ ہوا تھا، جہاں ایک اور ننھے بچے نے سانپ کو دانتوں سے چبا کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس بار بھی سانپ کو مقامی کمیونٹی سینٹر لے جایا گیا تھا جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی۔
سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بچے کو ماں کی گود میں جبکہ ایک شخص کو موبائل پر مردہ کوبرا کی تصویر دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سانپوں کے ماہرین اور زہریلے جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز کے مطابق یہ واقعہ بچوں کی معصوم فطرت اور غیر ارادی ردِعمل کا مظہر ہے مگر اس میں خطرہ بہت زیادہ تھا۔خوش قسمتی سے گووندا کی جان بچ گئی، لیکن ماہرین والدین کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ چھوٹے بچوں کو کھلی جگہوں پر کھیلنے دیتے وقت خصوصی احتیاط کی جائے۔

Related Posts