بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے جہاں مسلسل تیسرے روز بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا آٹھ ڈالر اضافے سے 3ہزار 385 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار روپے 984روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 350000 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اس سے گزشتہ کاروباری روز یہ 342200 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
5 مئی کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی سطح پر آگیا تھا۔