اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا تو دھماکا ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار عدیل حسین شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک عام شہری بھی شامل ہے زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئی ہیں۔
بریکنگ
آئی ٹین میں دھماکے کی اطلاع پولیس والوں نے ٹیکسی روکی تلاشی لینے پر خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیاآئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا ایک پولیس اہلکار شہید pic.twitter.com/M3JGaLerH0
— MM News TV (@mmnewsdottv) December 23, 2022
دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملحقہ علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلام آباد کو بڑے سانحہ سے بچا لیا، ایک دہشتگرد گاڑی میں بارود بھر کر لے جارہا تھا، آئی ٹین میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، دہشتگرد نے گاڑی روکنے کے بجائے گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔
دھماکے کے فوراً بعد لی گئی تصاویر میں ایک گاڑی کے ٹکڑے سڑک پر پڑے ہیں جب کہ ایک بڑے ٹکڑے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ دھماکے سے پولیس کی ایک موبائل اور دیگر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔