ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
کراچی سے لیکر خیبر تک ہر جگہ فرزندان توحید حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
جو لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز جانور زبح کرچکے ہیں وہ قربانی کے گوشت کی مزے مزے کے پکوانوں سے تواضع کررہے ہیں۔
صدر مملکت کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔
جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی فریضہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور کھانوں سے فارغ ہو کر بچوں کے ساتھ بڑے بھی آج سیر و تفریح کیلئے پارکوں کا رخ کریں گے۔