عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری
عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری

کراچی:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، گھروں میں بریانی، قومہ، سیخ کباب اور دیگر لذیذ پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جارہی ہے۔

عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔

اس بار بھی موسمی قصائیوں نے جانوروں کے گوشت اور ہڈیوں کا قیمہ بنادیا، جبکہ جانور قربان کرنے کیلئے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔

جہاں گھروں میں لذیز کھانے بنتے رہے وہیں پیارے جانور قربان ہونے پر بچے مایوس دکھائی دیئے۔

شہر قائد کی اگر بات کی جائے بعض مقامات پر قربانی کی آلائشوں سے تعفن اُٹھنے لگا، جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا آذربائیجان، ایران کے رہنماؤں کے ساتھ عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ

عید کی چھٹیوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کیا، شہری بڑی تعداد میں مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں پہنچ گئے۔

Related Posts