24مارچ کو چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر دیکھا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24مارچ کو چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر دیکھا جائے گا
24مارچ کو چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر دیکھا جائے گا

ریاض:ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بدھ 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آئے گا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر اس وقت ظاہر ہوگا جب چاند مکہ معظمہ کی طرف جھکے گا۔ وہ چاند کے زوال کا درمیانہ لمحہ ہوگا۔

دوسرے فلکیاتی مظاہر کی نسبت چاند اس وقت تیزی کے ساتھ حرکت کرتا اور اس کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے۔ چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطا چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بدھ کو چاند مکہ مکرمہ کے افق پر دن 2 بج کر 18 منٹ پر آئے گا اور رات کو 9 بج کر 10 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت چاند کی اونچائی 89 اعشاریہ 9 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79 اعشاریہ 9 فی صد ہوگا۔

ابو زاھرہ کا کہنا تھا کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ خانہ کعبہ پر چین کے عین اوپر آنے کا منظر رواں سال کا دوسرا منظر ہوگا۔ دونوں کے مناظر کے درمیان 54 دن، 20 گھنٹے اور 26 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ پہلا منظر 29 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔

Related Posts