بیجنگ: روس تنازعہ نے دنیا میں نئی معاشی مشکلات پیدا کردیں، یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید2 ڈالرزکااضافہ ہوگیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی طلب و رسد میں عدم توازن کے باعث دوروز سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کے روز عالمی منڈی میں ابتدائی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔
جمعہ کو عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 1اعشاریہ99 ڈالراضافے کے ساتھ $101اعشاریہ07 فی بیرل ہوگئی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 1اعشاریہ89فیصدبڑھ کر 94اعشاریہ70 فی بیرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں