یوکرین روس کشیدگی، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین روس کشیدگی، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ
یوکرین روس کشیدگی، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ

یوکرین روس تنازعے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کو ممکنہ جنگ کے خدشات کے باعث تشویش لاحق ہے جس کے نتیجے میں مندی اور مہنگائی کا رجحان غالب آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 92 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند

بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی روس یوکرین تنازعے کے پس منظر میں مندی دیکھی گئی جن میں امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 2014 میں یوکرین کے ساتھ کیا گیا جنگ بندی کا معاہدہ منسک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں نے مشرقی یوکرین کے 2 علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کیلئے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔

یوکرین کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ روس جنگ کیلئے بہانوں کی تلاش میں ہے۔

Related Posts