پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اوگرا نے قیمتوں میں ردوبددل کی سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔ پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 روز قبل حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگئی تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 89 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ای ایف پی نے خالصتاً میرٹ پر ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقسیم سے تاریخ رقم کردی

Related Posts