اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 24 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں کل کیا جائے گا، جبکہ نوٹی فکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آبادپولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں ناکامی کاسامنا،افسران بے بس کیوں؟

Related Posts