اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دیں
اوگرا نے پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دیں

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت کی تحقیقات کیلئے 22 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کا کام پاکستان میں تیل کے مصنوعی بحران کی تحقیقات کیلئے پٹرول پمپس کی چھان بین کرنا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق یہ ٹیمیں ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کے ماہرین کے ساتھ آئل ڈپوز اور پٹرول پمپس پر تیل کی دستیابی کی چھان بین کریں گی اور تیل کے بحران کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اوگرا کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ صورتحال کو باریک بینی سے دیکھ رہا ہے اور تیل کی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے آؤٹ لیٹس پر تیل کی مناسب مقدار میں فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔من مانی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں پٹرول کی قلت کا سختی سے نوٹس لیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ وہ لوگ جو پٹرول کے مصنوعی بحران کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو پٹرول کی مناسب داموں پر فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

وفاقی کابینہ کے مطابق اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن یہ قانونی استحقاق رکھتے ہیں کہ آئل کمپنیوں کے ذخیرہ جات اور آئل ڈپوز کی چھان بین کی جاسکے۔ کابینہ نے وزارتِ پٹرولیم کو ہدایت کی کہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر پٹرولیم ڈویژن، اوگرا، ایف آئی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے پٹرول کی مصنوعی قلت ختم کی جائے۔ 

Related Posts