اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 13 روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کےمطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کمی کی گئی ہےجس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے تیل اور گندم پر 30 فیصد رعایت کی کوئی پیشکش نہیں کی تھی، مفتاح اسماعیل