اسلام آباد میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا
اسلام آباد میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا

اسلام آباد:شہر اقتدار میں سی ڈی اے۔ڈی ایم اے پیدائش سرٹیفکیٹ اور اموات کے سرٹیفکیٹ کے حصول میں آنے والے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔

سیکٹر جی سیون سے دفتر کو تبدیل کر کے سیکٹر ایف سکس میں دفتر بنایا گیا ہے،یہاں پر عام شہری باآسانی نہیں پہنچ پاتے اور جہاں پر دفتر بنایا گیا ہے یہ کھیلوں کا کلب ہاؤس ہے جہاں پر کھلاڑی اپنے کپڑے وغیرہ تبدیل کرتے ہیں،ایسی غیر مناسب جگہ پر دفتر کی فائلیں رکھی گئی ہیں۔

بارش کے پانی سے ریکارڈ بھیگ کر خراب ہو چکا ہے،جب بارش ہوتی ہے تو کمرے بارش کے پانی سے بھر جاتے ہیں،سائلین کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گزشتہ ایک ماہ سے خوار ہو رہے ہیں،ہمیں پتہ ہی نہیں چل رہا کہ ہم نے کہاں جانا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اموات اور پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے جاتے ہیں، مگر ہمارا کافی ریکارڈ خراب ہو چکا ہے، اس دفتر میں فرنیچر کی حالت مخدوش ہو چکی ہے،نہ پینے کے لیے پانی نہ بیٹھنے کیلئے جگہ ہے۔

ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لیے یہاں پر کوئی مناسب جگہ نہیں، یہاں پر ریکارڈ فرش پر پھینک دیا گیا ہے،ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اس بلڈنگ میں کوئی بھی مناسب انتظام نہیں کیا گیا کیا ہم اپنے ریکارڈ کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے پیدائش کے سرٹیفکیٹس اور اموات کے سرٹیفکیٹس کے ریکارڈ کو محفوظ نہ کیا گیا،تو پھر یہ ریکارڈ ضائع ہو جائے گا،ریکارڈ ضائع ہونے کی صورت میں ہم اپنے بچوں کی پیدائش کے سرٹیفکیٹس کیسے حاصل کر سکیں گے؟

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں جعلی کوویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر دو لیب سیل

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے سے کے دفتر کو کسی صحیح جگہ پر منتقل کیا جائے جہاں پر عام شہری باآسانی پہنچ سکیں اور دفتر میں نیا فرنیچر اور کمپیوٹر وغیرہ فراہم کیا جائے،ہم لوگ باقاعدہ فیسیں ادا کرتے ہیں،یہاں پر کسی ہمیں قسم کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں،اس سلسلے میں ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Posts