جنونی عاشق کا یکطرفہ عشق؛ اسکول کی لڑکی کو چاقو سے دھمکانے کی ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

مہاراشٹرا کے شہر ستارا کے بسپا پٹھ کرنجے علاقے میں ایک خوفناک واقعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ یک طرفہ محبت میں گرفتار ایک جنونی نوجوان نے ایک نابالغ اسکولی طالبہ کو اسکول سے واپسی کے دوران روک کر اس کی گردن پر چاقو رکھ دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔

یہ دلخراش منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی شکل میں پھیل گیا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ دور دور تک لوگوں کو چونکا دیا۔معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ملزم نے چاقو لہرا کر نہ صرف لڑکی کو دھمکایا بلکہ وہاں جمع ہونے والی بھیڑ کو بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لڑکی کو زبردستی گھر کے اندر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا اور بار بار چاقو دکھا کر لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا اشارہ کر رہا تھا۔

مقامی افراد نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، مگر وہ کسی کی بات ماننے کو تیار نہ تھا جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔اس افراتفری کے درمیان ایک بہادر شخص نے ہمت دکھائی اور دیوار پھلانگ کر ملزم کے پیچھے پہنچ کر اسے دبوچ لیا۔اس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ملزم کی خوب پٹائی کی اور اس کے سر سے محبت کا بھوت اتار دیا۔ مقامی لوگوں کی فوری مداخلت سے لڑکی کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

اطلاع ملنے پر شاہ پور پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ واقعہ یک طرفہ عشق کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts