نازیبا ویڈیو وائرل کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نازیبا ویڈیو وائرل کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
نازیبا ویڈیو وائرل کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:سابق اینکر اور میزبان عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ان کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مسترد کردی۔

جمعہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سلیمان شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کی تھی اور ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا،دانیہ شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔

Related Posts