بلدیاتی انتخابات میں منتخب اراکین کی تقریبِ حلف برداری 5روز بعد ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام اراکین کی تقریبِ حلف برداری 5 روز بعد 22 مئی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے سندھ حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 نیب راولپنڈی نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

تحریکِ انصاف نے حلف برداری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بصورتِ دیگر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن سندھ حکومت کے ایماء پر جاری کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے متعدد چیئرمین اور وائس چیئرمین رابطے میں نہیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔ پی پی پی گرفتار چیئرمین کو خوفزدہ کرکے اپنا میئر کراچی لانے کی خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف سندھ میں کریک ڈاؤن کے پیچھے پیپلز پارٹی کی منظم سازش ہے۔ 

Related Posts