وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ منعقد کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی، معیشت کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر منعقد کیا جائے گا، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں زیر غور آنے والی تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول حکام شریک ہوں گے، حساس اداروں کے حکام ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے اشرافیہ کی مراعات ختم کی جائیں، اسد اللہ بھٹو

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی،قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی۔

 

Related Posts