سڈنی: ٹینس کے عالمی نمبر 1 کھلاڑی نواک جوکووچ کو مقدمہ جیتنے کے بعد آسٹریلیا میں قیام کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عدالت نے سربین کھلاڑی کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سربین کھلاڑی نواک جوکووچ نے آسٹریلین عدالت میں ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر حکومتی احکامات چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا۔ سرکٹ کورٹ نے ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
ماہم طارق کا ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار