مادرِ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس فریضہ کوئی نہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم
یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس فریضہ کوئی نہیں ہے جبکہ 55 سال قبل پاک فوج اور قوم نے دنیا پر وطن کی اہمیت ثابت کردی۔

تفصیلات کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس کوئی فرض نہیں  جبکہ سن 1965ء کی جنگ کے دوران مسلح افواج اور محبِ وطن قوم نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ ہم  ہر قیمت پر اپنی مٹی کے تحفظ کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

یومِ دفاع کے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کے روز پاکستان کی مسلح افواج اور محبِ وطن قوم نے جوش و جذبے اور قربانی کی جو مثالیں قائم کیں وہ ملک کے دفاع کیلئے ان کے آہنی عزم و حوصلے کا ایک عکس تھا جو دشمن پر بھاری پڑا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 55 سال قبل مسلح افواج اور قوم نے دنیا پر ثابت کیا کہ دشمن کس تعداد میں حملہ کر رہا ہے، یہ بات اتنی اہم نہیں جتنی وہ جوش و جذبہ اور ہمت و حوصلہ اہم ہے جو مادرِ وطن کے دفاع کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے اور ان پر ریاستی دہشت گردی مسلط کی اور ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر بھی  بھارتی فوج کی مسلسل جارحیت جاری ہے۔ اس تمام تر اشتعال انگیزی کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے سے ہٹانا ہے۔

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے لیکن اِسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہماری قیامِ امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے ہے۔

مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنی آنے والی نسلوں کے شاندار مستقبل اور قیامِ امن کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ آج 6 ستمبر کے قومی یومِ دفاع کے موقعے پر ہم اپنے شہداء اور پاک فوج کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہیروز نے ثابت کردیا کہ ہم دفاعِ وطن کیلئے پوری طرح اور ہمیشہ تیار ہیں۔ آج ہم پاکستان کے دفاع، سکیورٹی اور اقتدارِ اعلیٰ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کا اختتام پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ کیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں قومی یومِ دفاع آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطنِ عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے پاک فوج کے شہداء اور غازی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

 سن 1965ء کی جنگ میں دشمن نے پاکستان پر جارحیت کرتے ہوئے وطنِ عزیز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، بین الاقوامی سرحد پار کرکے دشمن فوج نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی لیکن مسلح افواج اور قوم نے مل کر وطن کے دشمنوں کی منصوبہ بندی ملیا میٹ کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں یومِ دفاع آج منایا جارہا ہے

Related Posts