دوبارہ قومی ٹیم کے لئے کھیل پاؤں گا یا نہیں؟ کچھ علم نہیں، نیمارافسردہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوبارہ قومی ٹیم کے لئے کھیل پاؤں گا یا نہیں؟ کچھ علم نہیں، نیمارافسردہ ہوگئے
دوبارہ قومی ٹیم کے لئے کھیل پاؤں گا یا نہیں؟ کچھ علم نہیں، نیمارافسردہ ہوگئے

برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں پنالٹیز پر دل دہلا دینے والی شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے دوبارہ کھیلیں گے یا نہیں۔

کروشیا کے خلاف، نیمار نے اضافی وقت کے پہلے ہاف میں ایک شاندار گول کے ساتھ جنوبی امریکیوں کو آگے کر دیا۔ لیکن ان کے حریف نے وقت سے تین منٹ قبل برابری حاصل کرلی، پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ 4-2 سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹینا یا ہالینڈ سے ہوگا۔

اپنی ہار پر نیمار نے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سچ میں، میں نہیں جانتا. مجھے لگتا ہے کہ اس وقت کی کیفیت کے باعث بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں سوچنے کے لئے مزید وقت درکار ہے، تاکہ میں سوچوں کے میں اپنے لئے کیا چاہتا ہوں، میں برازیل کے ساتھ کھیلنے کا دروازہ بند نہیں کروں گا اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں کہ میں واپس آؤں گا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ: کروشیا نے برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے دی

نیمار کے ساتھی ڈینی الویز نے کہا کہ وہ بین الاقوامی ڈیوٹی سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن کلب کی سطح پر کھیلتے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related Posts