صرف آج نہیں مسلسل کشمیر کے لئے آواز اٹھانی ہے،گورنرسندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Very sorry to say such decision was not expected': Governor Sindh

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں تقریباً 18 ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیری بھائی ایک کرب کی صورتحال سے دو چار ہیں اور ان کی مشکلات دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 فروری کا دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے جس سے کشمیر بھائیوں کے حوصلہ بلند ہوتے ہیں ہمیں صرف ایک دن نہیں بلکہ مسلسل کشمیر کے لیے آواز اٹھانی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں جو آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں جسٹس (ریٹائرڈ) انور منصور خان اور معروف صنعت کار مرزا اختیار بیگ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ہمیں عمل کرکے دکھانا ہوگا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری جان ہے، ایک وقت آئے گا کشمیر آزاد ہوگا اس ضمن میں ورلڈ کشمیر فورم کشمیریوں کا ترجمان ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کشمیر فورم کے چیئر مین حاجی رفیق پردیسی نے لوگوں سے گذارش کی کہ وہ پٹیشن سائن کریں اور ہم اس پٹیشن کو لے کر اقوام متحدہ جائیں گے۔

Related Posts